خیبرپختونخوا میں بم دھماکہ، پولیس اہلکار نشانہ

لوئردیر(نیوز ڈیسک) لوئر دیر میں دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ کردیا، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطاق لوئر دیر میں حیا سیری کے مقام پر پولیس وین پر حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس وین کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی شدت زیادہ ہونے سے آواز دور تک سنائی دی گئی۔دھماکے میں پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس موبائل گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ جس سے پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور تین اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی اداروں

نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔حیا سیری کے داخلی و خارجی راستوں کو چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی تیز کردیا ہے۔ اسی طرح آج صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور شہید ہوگئے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 جوان زخمی بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں