وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنیویر الیاس بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ، آواز رندھ گئی

اسلام آباد (اصغرحیات) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے وفد کے ہمراہ کشمیر ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا، وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی، وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے او آئی سی وفد کو مسئلہ کشمیر پر بریف کیا ، وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کا ذکر کرتے ہوے آبدیدہ ہو گئے اور ان کی آواز رندھ گئی

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ امت مسلمہ یک جان ہو کر کشمیریوں کیلیے آواز بلند کرے ، آقاء دو جہان نے فرمایا امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے ،ایک حصے کو درد ہو تو سارا جسم دکھتا ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے ہر مرحلہ پر کشمیریوں کی مدد کی ہے ۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے دورے سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں ، بھارتی فوج نے ظالمانہ قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے ۔کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کیلیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ بہادر کشمیری بھارت سے آزادی لیکر رہیں گےوزیراعظم آزاد کشمیر نے وفد سے کہا کہ اسلامی ممالک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم رکوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

اس موقع پر سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل اولین ترجیح ہے دوست ممالک کے ساتھ ملکر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا چاہتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا ڈپلومیسی کے ذریعے حل نکالیں گے ۔انٹرنیشنل کمیونٹی کو بھی اس سلسلے میں آن بورڈ لیں گے۔سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سے مفید بات چیت ہوئی ہے ۔مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور حل کرنا ہماری زمہ داری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں