وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے کے باعث ہسپتال منتقل

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا،اے ایف آئی سی اسپتال میں داخل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو دل میں تکلیف ہوئی ہے جس کے باعث انہیں راولپنڈی کے اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، رانا ثنا اللہ کےاسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔  وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ معمول کےچیک اپ کیلئے اسپتال گئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ معمول کے طبی معائنے کیلئے عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی گئے تھے

ادھر ہسپتال سے جاری اپنے پیغام میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں، چھوٹے موٹے چیک اپ اور پروسیجر کیلئے اسپتال آیا تھا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں، اتوار تک گھر آجاؤں گا، دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹرمیں میری تصویردیکھ کر پریشان ہوئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2004 میں میری ہارٹ سرجری ہوئی تھی، دو، تین سال بعد چیک اپ اور پروسیجر ضروری ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں