تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل کرلی

تحریک انصاف نے ن لیگ سے تخت لاہور چھین لیا، پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 15 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی۔ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق حکمران مسلم لیگ ن صرف 4 نشستوں پر کامیاب ہوسکی، ایک سیٹ آزاد امیدوار نے جیتی۔

تمام دعوے، تمام تجزیے غلط ثابت ہوئے، عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، پنجاب میں ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوگیا، 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ن 4 سیٹیں حاصل کرسکی، جبکہ ایک پر آزاد امیدوار جیتا۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات کے  نتائج میں بڑے اپ سیٹس بھی دیکھنے میں  آئے۔ لاہور میں 3 سیٹوں پر پی ٹی آئی کی کامیابی سمیت  کئی حلقوں میں غیر متوقع نتائج سامنے آئے۔   پی ٹی آئی نے ملتان میں اپ سیٹ کر کے میدان مار لیا۔ زین قریشی نے سلمان نعیم کو چاروں شانے چت کردیا۔ساہیوال میں بھی غیر متوقع طور پر منحرف رکن نعمان لنگڑیال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میجر ریٹائرڈ غلام سرور نے جیت اپنے نام کی۔بھکر میں عرفان نیازی نے سعید اکبر نوانی کو پچھاڑدیا۔ مظفرگڑھ سے معظم جتوئی نے زہرا باسط بخاری کو ہرا دیا ۔ لاہور سے 3 نشستیں نکالنا پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں