وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد ( پی کے نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت آج کابینہ اجلاس ہوگا، کابینہ اجلاس میں سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، پی ٹی آئی لانگ مارچ اورسپریم کورٹ فیصلوں پراراکین اپنی رائے دیں گے، کابینہ ڈویژن کی جانب سے 3 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ،کابینہ اجلاس میں نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس کے ممبراسلام آباد کی تعیناتی کی جائے گی ، اجلاس میں ریلوے قوانین ترمیمی آرڈیننس 2022 کی منظوری دی جائے گی کابینہ اجلاس میں 28 مئی کواقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی ،وزیراعظم دورہ ترکی سے متعلق کابینہ اراکین کواعتماد میں لیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں