سینٹرل جیل بہاولپور میں اسیران کی فلاح و بہبود اور معاشرے کا اچھا شہری بنانے کے لیے دینی امتحانات کا انعقاد

بہاولپور(نمائندہ خصوصی)سینٹرل جیل بہاولپور میں اسیران کی فلاح و بہبود اور معاشرے کا اچھا شہری بنانے کے لیے دینی امتحانات کا انعقادکیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور کی ہدایت پر اسیران کو معاشرے کا اچھا شہری بنانے کے لئے سینٹرل جیل بہاولپورمیںدینی امتحانات کے انعقاد کی کمیٹی بنائی گئی۔کمیٹی ٹرسٹ جمعیت تعلیم القرآن ،محکمہ اوقاف،محکمہ تعلیم اور پنجاب حکومت کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔سینٹرل جیل بہاولپور میں منعقد امتحان میں62 اسیران نے شرکت کی جس میں 24 اسیران نے تعلیم القرآن 36 نے ناظرہ 1 اسیران نے حفظ اور ترجمہ قرآن پاک کا امتحان دیا۔اس موقع پر سینٹرل جیل بہاولپور سپرنٹنڈنٹ شہرام خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی زیر نگرانی قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور تمام وسائل کو بروءے کار لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں