پنڈورا لیکس اہم حکومتی وزرا کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان

اسلام آباد (پی کے نیوز)  پنڈورا لیکس میں نام آنے کے بعد کئی اہم وفاقی اور صوبائی وزرا کی وزارتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الہی اور صوبائی وزیر علیم خان کی  وزارتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا لیکس پر اہم اجلاس آج بلایا ہے جس میں پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی، ذرائع یہ بھی امکان ظاہر کررہے ہیں کہ حکومتی وزرا سے وضاحت طلب کی جائے گی اور وزیر اعظم شفاف تحقیقات کیلئے انہیں کچھ عرصے کیلئے وزارتوں سے علیحدہ بھی کرسکتے ہیں  

اپنا تبصرہ بھیجیں