عبداللہ عبداللہ نے بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا


کابل: افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے بھارتی میڈیا کا ایک اور پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی سے وابستہ صحافی نوین کپور نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ عبداللہ عبداللہ کو طالبان نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

جس کے تھوڑی ہی دیر بعد ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے طالبان کی جانب سے خود کو حراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔ افغان رہنما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی صحافی نوین کپور کی ٹوئٹ شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عبداللہ عبداللہ طالبان کی قید میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں