یکم ستمبر سے پٹرول کتنا مہنگا ہونے جارہا ہے ، جان کرششدر رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز پٹرولیم ڈویژن کوبھجوا دی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرول 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز بھی دی ہے۔اوگرا نے تجاویز30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر ارسال کیں۔ پٹرول کی قیمت میں 26 روپے70 پیسے پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں25 روپے 73 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔خیال رہے کہ ایک ماہ قبل مشیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں