بہت زیادہ پسینہ آنا کس بیماری کی علامت ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم دیگر افراد کے مقابلے میں آپ کے جسم پر زیادہ پانی بہہ رہا ہو تو یہ کافی برا لگتا ہے۔مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور کیوں کچھ افراد کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے؟ اس کی وجہ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق کچھ یوں ہے۔محققین نے اس کی 4 وجوہات بیان کی ہیں۔سب سے پہلی وجہ تو یہ ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ پسینہ آتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ ورزش کرنے سے دور بھاگتے ہیں تو یہ بھی زیادہ پسینے کی وجہ بنتی ہے یعنی جسمانی سرگرمیوں میں مصروف رہنے والے افراد کو پسینہ کم آتا ہے۔

اسی طرح ایک وجہ یہ ہے کہ اگر آپ کا جسمانی وزن زیادہ ہو آپ کو زیادہ پسینے کے لیے بھی تیار رہنا چاہئے ، جبکہ دنیا میں تین فیصد افراد Hyperhidrosis نامی عارضے کے شکار ہوتے ہیں یعنی انہیں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔اس سے پورا جسم یا مخصوص حصے جیسے ہاتھ، ہتھلیاں، پیروں کے تلوے، چہرے، سینے وغیرہ پر بہت زیادہ پسینہ خارج ہوتا ہے جبکہ باقی حصوں پر اس کا اخراج معمول کے مطابق ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق ابھی یہ تو معلوم نہیں کہ کچھ افراد اس کا شکار کیوں ہوتے ہیں، بس اندازہ ہے کہ مخصوص غدود زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں۔یہ عارضہ کسی بھی عمر میں اور کسی بھی لمحے لاحق ہوسکتا ہے تاہم زیادہ تر بالغ افراد اس کے شکار زیادہ ہوتے ہیں، مگر بوڑھے اور بچے بھی اس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔محققین کے خیال میں جینز بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتے ہیں۔تاہم جیسا بتایا جاچکا ہے کہ پسینہ جسم کو ٹھنڈا کرنے والا قدرتی عمل ہے تو کچھ زیادہ پانی بہنا درحقیقت فکرمندی کی بات نہیں ہوتی۔تو اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو فکر مند مت ہو یہ کسی قسم کی بیماری کی علامت نہیں اور آپ صحت مند ہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں