لاہور کا وہ علاقہ جو قربانی کے جانوروں کی چوری کا مرکز بن گیا، درجنوں جانور چوری کرلیے گئے

لاہور (نیوز ڈیسک)صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا علاقہ شاہدرہ قربانی کے جانوروں کی چوری کا مرکز بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید سے قبل قربانی کے جانور چوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے جہاں صرف ایک ہفتے کے دوران 62 جانور چوری کر لیے گئے ، لاہور میں جانوروں کی سب سے بڑی چوری شاہدرہ کی حدود میں ہوئی اور سگیاں کے علاقہ سے شہری کے 20 بکرے اور ایک بچھڑا چوری کر لیا گیا۔دوسری طرف عید الاضحیٰ پر ایک اور خطرناک وائرس پھیلنے کا خشہ ظاہر کردیا گیا ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے عید الاضحیٰ پر’کانگو وائرس‘ کا الرٹ جاری کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی افسران کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے منڈیوں میں خصوی اقدامات کی ہدایت بھی کردی گئی ، منڈیوں میں تمام جانوروں کو لائیو اسٹاک جانوروں کی مانیٹرنگ کرے گا ، قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے تسلی کریں اس پر چیچڑ نہ ہوں ، محکمہ لائیو اسٹاک کے مشوے سے کرم کش ادویات ادویات کا استعمال کیا جائے۔علاوہ ازیں عالمی وباء کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا الرٹ جاری کردیا گیا، ڈی جی ایچ ایس آفس اور سی ای اوز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو پورے پنجاب میں ہدایات جاری کردی گئیں ، سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاہور میں کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاوَن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہمیں کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، چوتھی لہر سے بچنے کیلئے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، کچھ دنوں سے کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ صرف بروقت ویکسی نیشن ہے، شہری بغیر ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں ،پر ہجوم جگہوں پر نہ جائیں ، شہری سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں جب کہ 18سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں