پٹرول صرف تین روپے فی لٹر!! وہ ملک جہاں دنیا میں سب سے سستاپٹرول ملتا ہے

لاہور(نیوز ڈیسک) فی لیٹر قیمت صرف 3 روپے، وہ ملک جہاں دنیا میں سب سے سستا پٹرول ملتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے کے بعد بحث شروع ہوگئی ہے کہ کس ملک میں پٹرول سستا اور کس ملک میں مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ وینزویلا دنیا میں سے سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، جہاں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں پاکستانی کرنسی میں صرف 3 روپے بنتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال وینزویلا امریکی پابندیوں کا شکار ہونے کے باوجود اپنی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کم ترین قیمتوں پر فروخت کرنے میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عید سے قبل اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد حکومت کو عوام اور اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس تمام صورتحال میں پاکستان کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں بیشتر ممالک سے سستا پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 118 روپے فی لیٹر میں ملنا والا پٹرول برطانیہ میں 290 روپے، بھارت میں 200 روپے اور چین میں 189 روپے میں ملتا ہے۔ بنگلہ دیش میں فی لیٹر پیٹرول 167 روپے، امریکہ میں 147 روپے، سری لنکا میں 147، بھوٹان میں 146 روپے، متحدہ عرب امارات میں 105 روپے جبکہ سعودی عرب میں 95 روپے فی لیٹر کی قیمت میں دستیاب ہے۔یاد رہے کہ جمعرات کو حکومت نے عید سے قبل ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ۔وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، کیروسین

کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے تصدیق کی کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 27 پیسے بڑھائی گئی ہے۔ ،معاون خصوصی کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں