مریم نواز افواج پاکستان سے پیار کرتی ہے،یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، مریم نواز

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مریم نواز افواج پاکستان سے پیار کرتی ہے،یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، سلیکٹڈ خود کہتا میرے سوا کوئی چوائس نہیں تو جب آٹا، چینی، گھی ، ادویات مہنگی ہوں گی تو تنقید سلیکٹرز پر ہوگی، عمران خان تم ایک پیج پر رہ کربھی ہار گئے ،پی ٹی آئی نے پچھلے الیکشن میں 2 سیٹیں جیتی ، یاد رکھو! الیکشن چوری کیا توعوام تمہیں چھوڑے گی نہیں۔انہوں نے برنالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برنالہ کے لوگوں کو جیت کی پیشگی مبارکباد دیتی ہوں، مخالفین کے تمام جلسے بھی ملا لیں تو مسلم

لیگ ن کے ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کرسکتے، پاکستان میں ایک ہی سیاسی جماعت ہے جس کا نام مسلم لیگ ن ہے، پچھلے الیکشن میں 2سیٹیں حاصل کرنے والا، یاد رکھو اگر تم مسلم لیگ ن کا جیتا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو آزاد کشمیر کی عوام تمہیں چھوڑے گی نہیں، طاقت اللہ کے فضل سے ن لیگ اور الیکشن بھی ن لیگ جیت رہی ہے ، خلائی مخلوق کی طاقت اور جولائی میں دھند نہ چھائی تو الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی۔یاد رکھو مسلم لیگ ن پرانی جماعت نہیں رہی، ڈسکہ میں سردی کے دنوں میں جب ڈبے اٹھائے گئے اور پولنگ آفیسر اغوا ہوگئے تھے تو ڈسکہ کے عوام نے اس دھند میں بھی ووٹ چوروں کو ڈھونڈ کر عوام کے سامنے لا کھڑا کیا تھا۔اگر الیکشن چوری کی گیا تو عمران خان کو بڑا نقصان ہونے والا ہے، آزاد کشمیر کی عوام کو ہلکا نہ لو، یہ مان لو تم ایک پیج پر بھی رہ کر ہار گئے اور نوازشریف عوام کی عدالت میں جیت گیا ہے،ٹی وی نہیں دیکھتی، زیادہ تر جھوٹ ہوتا ہے، کل ٹی وی دیکھا کچھ ایسے سازشی بیٹھے تھے ، سب سازشی نہیں ہیں،بڑے اچھے صحافی ہیں، لیکن چند لوگ جن کو سب جانتے ہیں،کل کہہ رہے تھے کہ مریم نواز فوج پر تنقید کرتی ہے، میں کہنا چاہتی ہوں کہ مریم نواز اس دھرتی کی بیٹی ہے، نوازشریف کی بیٹی ہے، مریم نواز افواج پاکستان سے پیار کرتی ہے، جب نوازشریف نے بھی نام لیا تو چند کرداروں کے نام لیے، ادارے کا نام نہیں لیا، کیونکہ ادارہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے، ادارہ عوام کا اور میرا ادارہ ہے، ہم اس ادارے کیلئے جو کرنا ہے کریں گے ۔لیکن چند

کرداروں پر کیوں تنقید ہوتی ہے؟ کیونکہ جب سلیکٹڈ خود اپنے منہ سے کہتا ہے کہ میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے، جب مہنگائی ہوتی ہے، بجلی، چینی مہنگی ہوتی ہے تو لوگ سلیکٹرز کو کوستے ہیں، آج 73سال بعد تیل کی قیمتیں ریکارڈ ہوگئی ہیں، پٹرول کی قیمت 118روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، کشمیر کا سودا جب کیا گیا تو لوگ نام عمران خان کا نہیں سلیکٹرز کا لیتے ہیں۔میں جب ایل اوسی کے قریب علاقوں میں گئی تو فوج ، رینجرز کے جوان میرے پاس آئے اور مجھ سے محبت وعقیدت کا اظہار کیا، فوج کے جوان سرحدوں پر اپنی جان ہتھیلی پر لے کر جب کھڑے ہوتے ہیں تو میں جب ان جوانوں سے ملی تو مجھے خیال آیا کہ ان کواگر گھر میں آٹے، چینی ، گھی ، ادویات کی فکر ہوتو تنقید کس پر ہوگی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں