عید الاضحی کے موقع پر امارات کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو رہائی مل گئی

دُبئی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے عیدالاضحیٰ ‏کے موقع پر سیکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے عیدالاضحیٰ پر 855 قیدیوں کی رہائی ‏کے احکامات جاری کر دیے۔صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے ان قیدیوں کی سزائیں معاف کرتے ہوئے فوری طور پر رہائی ‏عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔عمومی طور پر عید کے موقع پر پاکستان، سعودی عرب سمیت مسلم ممالک میں معمولی نوعیت ‏کے جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی انسانی ہمدردری کی بنیادوں پر رہائی عمل میں لائی ‏جاتی ہے۔

شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کے اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا موقع فراہم کرنا ہے ‏تاکہ اُن کے عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کی تکلیف میں آسانی ہوسکے۔اس سے قبل عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات کے 49ویں ‏قومی دن کی مناسبت سے 628 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے عید الااضحیٰ پر جیلوں میں قید مزید 85 پاکستانی قیدی رہا کرنے اعلان کردیا ہے، رہائی پانے والے قیدیوں کوپاکستان واپس لانے کیلئے خصوصی جہاز بھیجا جارہا ہے،سعودی عرب سینکڑوں قیدی رہا کرچکا ہے، جوقیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں وہ بھی جلد پاکستان آجائیں گے۔انہوں نے کابینہ اجلاس کے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور کابینہ کشمیری شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ، آئی ووٹنگ، بائیومیٹرک سے متعلق ووٹنگ کا جائزہ لیا گیا، سارے معاملات پر پارلیمان میں بات چیت جاری ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان انتخابی اصلاحات کیلئے بہت ساری چیزوں پر اتفاق ہے، ا ی وی ایم مشینوں کا مقصد انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں