بلے پر مہر کا ہرنشان کشمیر کو صوبہ بنانے کا ووٹ ہوگا، مریم نواز

مظفرآباد(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر کو صوبہ بنانے کی سازش تیار ہوچکی، عملدرآمدالیکشن کے بعد ہوگا، خبردار کرتی ہوں کہ بلے پر مہر کا ہرنشان کشمیر کو صوبہ بنانے کا ووٹ ہوگا، عمران خان تم آزاد کشمیر کا تشخص تبدیل کرنے والے کون ہوتے ہو، بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔انہوں نے آزاد کشمیر الیکشن میں ہجیرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بہادر ہے، جھکا ہوا نہیں، بکاؤنہیں ہے، نوازشریف سبق دیتا ہے ظلم کے آگے سر نہیں جھکانا، ڈٹ جاؤ۔ کشمیریوں الیکشن میں شیر ڈٹ جائے اور بزدل ہٹ جائے۔

میری اطلاع ہے میں خبردار کرنے آئی ہوں کہ عمران خان کشمیر میں اپنی حکومت اس لیے لانا چاہتا ہے کہ کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ کشمیر کو صوبنادے، کشمیر کی بیٹی آج ہجیرہ میں اعلان کرتی ہے کہ بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا، سازش تیار ہوچکی ہے، عملدرآمد باقی ہے، تم کون ہوتے ہو، مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے والے اور آزاد کشمیر کا تشخص تبدیل کرنے والے؟ ووٹوں کے ڈبے سے نکلنے والا ہر ووٹ کشمیر کی ترقی آزادی کا ووٹ ہے، لیکن بلے اور عمران خان کے نشان پر لگنے والا ہر نشان کشمیر کو صوبہ بنانے کا ووٹ ہوگا، بعد میں رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں، جس طرح آج پاکستان میں عوام چینی، آٹا کو روتے ہیں، اس طرح آپ بھی روئیں گے، پاکستان میں مہنگائی کے سونامی کی طرح اب کشمیر میں اس سونامی کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔25جولائی کو کوئی بچہ ، بھائی ، خاندان گھروں میں نہیں بیٹھے ، گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنز پر جانا اور شیر پر مہر لگانا۔ ٹھپے ٹھپے پر شیر پر ٹھپہ ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں