علی امین گنڈا پور نے جوتا اچھالنے والے نوجوان کیساتھ کیا سلوک کیا ، حیران کن تفصیلات

پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو معاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور پر آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں خطاب کے دوران جوتا پھینکا گیا تھا جو خوش قسمتی سے ڈائس پر آ لگا تھا۔پولیس نے اس ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔تفتیشی افسر نے اس حوالے سے بتایا کہ جوتا ڈائس پر لگا اور علی امین گنڈا پور محفوظ رہے۔پولیس نے گرفتاری کے بعد علی امین گنڈا پور نے نوجوان کو معاف کرکے اسے رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ نوجوان کو کسی نے پیسے دے کر یہ کام کرایا لہذا پولیس اس کو چھوڑ دے۔علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینکنے والے نوجوان زرنوش نسیم کے خلاف تھانہ باغ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران رقم تقسیم کرنے پر علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال کے مقام پر جلسہ کے موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر کی جانب سے نقد رقم کی تقسیم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دی۔اآزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے رقم کی تقسیم کے معاملے پر ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم کو بطور ثبوت پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وزیر موصوف نے رقم تقسیم کی ہے یہ رشوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر ا?زاد کشمیر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر وفاقی وزرا کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ2021 کی خلاف ورزی سے روکنے کا کہا تھا جب کہ صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں