حکومت کا پاک فوج کے جوانوں کو خصوصی الائونس دینے کا فیصلہ،جوانوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے افواج پاکستان کے لیے 15 فیصد خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس جس میں ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی۔ وفاقی کابینہ میں ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔

ٹی ایل پی قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی۔اجلاس میں افواج پاکستان کے اہلکاروں کے لیے 15 فیصد خصوصی الاؤنس کی منظوری دی۔بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری پر بھی غور کیا گیا۔کابینہ نے جائزہ لینے کے بعد افواج پاکستان کے لیے 15 فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی۔کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سندھ حکومت کی جانب سے ان پر بنائے گئے کیسز کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی ۔کابینیہ کو اہم شخصیات کی سیکیورٹی اور ان کے زیر استعمال پروٹوکول کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے آئندہ کابینہ اجلاس میں سیکیورٹی اور پروٹوکول کو ریشنلائز کرنے کے حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب پارلیمنٹ ہاوَس اسلام آباد میں مہمانوں اور سکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوَس میں مہمانوں اور سکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ، جس کے تحت ارکان قومی اسمبلی کے ذاتی اسٹاف پر بھی پارلیمنٹ ہاوَس میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ پارلیمنٹ ہاوَس کی حدود میں اسلحہ لانے پر بھی پابندی ہوگی ، یہ اقدامات سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے باعث کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں