اس بار عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی، وفاقی حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عیدالضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، عیدالضحیٰ پر 20 سے 22 جولائی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق حکومت نے عیدالضحیٰ پر ملازمین کو 20 سے 22 جولائی تک تین سرکاری چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ اسی طرح وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھیج دی ہے۔ سمری میں 20 جولائی سے چھٹیاں کرنے کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے

پاک فوج کی مدد لی جا سکتی ہے۔بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اورعید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا ہوگا۔ ملک میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند روز میں آنے والی ہیں، لوگ کورونا ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں۔ اسی کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں