عید سے پہلے پی آئی اے کے لاہور سے کراچی کرائے میں ہوشربا اضافہ کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان میں عیدالاضحیٰ سے پہلے پی آئی اے کے لاہور سے کراچی کرائے میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بڑی عید سے قبل عوامی رش کو دیکھتے ہوئے قومی ایئر لائن کی ٹکٹس نایاب ہونے لگی ہیں جس کے پیش نظر کرائے میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اور اس وقت پی آئی اے کا لاہور سے کراچی کا یکطرفہ کرایہ 13000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب اراکین پارلیمنٹ کے دوست احباب کے بھی وارے نیارے ہوگئے ، اب سے مفت فضائی سفر کرسکیں گے ، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی سروس برانچ نے پی آئی اے کے نئے کرایوں کی تفصیل مانگ لی ،

میڈیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے صرف ائیر لائن کی سرکاری ٹکٹ پر صرف رکن پارلیمنٹ سفر کرسکتا تھا لیکن اب ان کے دوست احباب بھی فضائی سفر کرسکیں گے، کیوں کہ اب اراکین پارلیمنٹ کو ان کے علاقوں کے فاصلوں کے حساب سے ووچرز دیئے جائیں گے، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی سروس برانچ نے پی آئی اے کے نئے کرایوں کی تفصیل مانگ لی ہے۔ذرائع کہتے ہیں کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے تفصیلات کی فراہمی کے بعد سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کراچی سے ووچرز تیار کروائیں جائیں گے جب کہ اس سے پہلے رکن پارلیمنٹ کو ایک مالی سال میں 25 ائیر لائن کی ٹکٹس فراہم کی جاتی تھیں ، پی آئی اے کے 25 ٹکٹس کے ساتھ 3 لاکھ مالیت کے ووچرز رکن کو سالانہ دئیے جاتے تھے تاہم ائیر لائن کی ٹکٹ پر صرف رکن پارلیمنٹ سفر کرسکتا تھا لیکن اب دوست احباب بھی فضائی سفر کرسکیں گے ، ممبر پارلیمنٹ ووچرز نہ لے تو کل قیمت کی 70 فیصد رقم کیش میں وصول کرسکے گا، ووچرز سے ممبران پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی دونوں کا فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں