کراچی (این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا پیر سید صبغت اللہ شاہ۔پیر سید صدر الدین شاہ راشدی اور پیر سید علی گوھر شاہ راشدی کی والدہ انتقال کرگئیں ہے۔اس سلسلے میں کنگری ہاؤس کے ترجمان کلیم اللہ وسان نے پیر صاحب پگارا کی ہدایت پر حر جماعت،قریبی رشتہ داروں،عقیدت مندوں اور دوستوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی مناسبت سے اپنے اپنے گھروں میں رہ کر دعائے مغفرت کریں فی الحال آنے کی زحمت نہ کریں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران چوبیس گھنٹوں میں مزید 35افرادچل بسے، 1828نئے کیسز رپورٹ
ہوئے،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 912 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو چکی ہے۔