اسلام آباد میں ایک اور لڑکی کیساتھ بدسلوکی اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ایک اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کے بعد ایک اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کی جانب سے لڑکی پر تشدد کیا جا رہا ہے جبکہ وہ ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اسلام آباد میں رونما ہوا ہے۔سی پی او راولپنڈی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے احکامات جاری کر دئیے ہیں جب کہ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ذمہ داری جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ملزمان کی جانب سے لڑکا اور لڑکی پر تشدد کیا جا رہا تھا تھا۔اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا تھا اور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا کے پانچویں ساتھی بلال مروت کو بھی گذشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک ماہ میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ، ملزمان کے نام پاسپورٹ واچ لسٹ پر ڈالے جائیں گے ، پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے جس کی بناء پر ملزمان کے نام پاسپورٹ واچ لسٹ میں شامل کیے جائیں۔خاص بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں نوجوان جوڑے پر تشدد اور نازیبا ویڈیو کیس میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے آج آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے ملاقات کی اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق استفسار کیا جہان آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کو کیس پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور تمام معاملے سے متعلق بریفنگ دی، جس میں متاثرہ لڑکے لڑکی کے بیانات اور پولیس کی تفتیش سے متعلق آ گاہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ تفتیش کو ہر پہلو سے آگے بڑھایا جائے ، وزیراعظم نے کیس میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پولیس کو کیس منطقی انجام تک پہنچانے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں