پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ، کئی افراد لقمہ اجل بن گئے ، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 35 اموات ہو گئیں جبکہ ایک ہزار 828 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو گئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 454 ہے اور 9 لاکھ 12 ہزار 295 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 815 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 583، خیبرپختونخوا 4 ہزار 353، اسلام آباد 782، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 317 اور آزاد کشمیر میں 594 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار 513، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 39 ہزار 162، پنجاب 3 لاکھ 47 ہزار 793، سندھ 3 لاکھ 45 ہزار 269، بلوچستان 27 ہزار 863، آزاد کشمیر 20 ہزار 935 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 769 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔خیال رہے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہرکےآغازکےواضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ،خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کوروناکی چوتھی لہرکی اہم وجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں