مقبوضہ کشمیر کے بعد اب آزاد کشمیر کو کاٹنے کی تیاری ہورہی ہے، مریم نواز

مظفر آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بعد اب آزاد کشمیر کو کاٹنے کی تیاری ہورہی ہے، بچہ بچہ کٹ مرے گا لیکن کشمیر صوبہ نہیں بنے گا، کھیل کود میں زندگی گزارنے والا خارجہ پالیسی کیا جانے؟ جو بلا کرکٹ گراؤنڈ میں گھماتا تھا، اسی سے مار مار کرعوام کو ادھ مووا کردیا ہے۔انہوں نے پٹہکہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو کشمیر کے بیٹے نوازشریف اور شہبازشریف کا سلام ، میاں صاحب نے مجھے کہا تم کشمیر جاؤ تمہیں کشمیر میں کوئی خطرہ نہیں، میرا پورا خاندان کشمیری ہے، 2011 میں بھی نیلم آئی تھی تب میں سیاست میں نہیں تھی۔

آپ کے ہر دکھ میں نوازشریف کی طرح شریک ہوں گی۔عمران خان نے اس حلقہ میں شاہ غلام قادر کو خریدنے کی کوشش کی۔عوامی نمائندے صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ کشمیرفروشی کے بعد کس منہ سے کشمیر آرہے ہو؟ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کے بعد کس منہ سے کشمیریوں کے سامنے آرہے ہو؟ عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے کشمیریوں، ماؤں بہنوں کی عصمتیں لوٹی گئیں ان قربانیوں کو بہانے کا حق تمہیں کس نے دیا؟ سلیکشن کا سورج پاکستان میں غروب ہورہا ہے، سلیکشن کا سورج آزاد کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے، مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کے بعد اب آزاد کشمیر کو کاٹنے کی تیاری ہورہی ہے، بچہ بچہ کٹ مرے گا، کشمیر صوبہ نہیں بنے گا، جس نے ساری زندگی کھیل کود میں گزاری ہو، وہ کیا جانے خارجہ پالیسی کیا ہوتی ہے؟ وہ کرکٹ گراؤنڈ میں بلے گھماتا تھا، آج اسی بلے سے پاکستانی عوام کو مار مار کے ادھ مووا کردیا ہے، وہ نااہلی نالائقی کا سفر کشمیر میں لانا چاہتا ہے۔خارجہ پالیسی یہ تھی کہ ٹرمپ کے بگل میں بیٹھ کر کہتے تھے کہ ٹرمپ ثالثی کرے گا، کشمیری پوچھنے میں حق بجانب ہیں کیا یہ ٹرمپ کی ثالثی تھی؟ کشمیر ی اورپاکستانی عوام انتظار میں ہیں کب 2منٹ کی خاموشی ٹوٹے گی؟ انہوں نے کہا کہ ووٹ خریدنے کا پیسا فارن فنڈنگ کا ہے یا پھر کشمیر بیچنے کا پیسا ہے؟ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا، جو انسان کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دے اس کے ہاتھ میں اپنی تقدیر دو گے؟ وہ دن آئے گا جب نوازشریف کی قیادت میں ہم مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں