یااللہ خیر!اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز فتح جنگ سے 16 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سوات میں زیادہ شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کو ریکٹر سکیل پر 5.1 درجے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔دو روز قبل سوات اور گرد و نواح میں

زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 شدت ریکارڈ کی گئی۔جب کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر تھی ،مزید بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پیاڑی سلسلہ تھا،گذشتہ دنوں کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ کراچی کے شمال میں آیا جبکہ زلزلہ کی شدت 3 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کے جھٹکے کراچی کے شمالی و جنوبی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز شہر سے 40 کلو میٹر شمال میں واقع گڈاپ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں