پی ٹی آئی حکومت کا 15ہزار سرکاری سکولوں کیلئے دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے دیہاڑی پراساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، 15 ہزارسرکاری سکولوں کیلئے دیہاڑی پراساتذہ بھرتی کئے جائیں گے، سکولز ٹیچرز انٹرن پروگرام کے تحت 6 فیزمیں اساتذہ ک ودیہاڑی پر بھرتی کیا جائے گا ، فیزون میں بھرتیوں کیلئے محکمہ سکولزایجوکیشن نے15 جولائی آخری تاریخ مقررکردی، محکمہ سکولزایجوکیشن 9 مہینے کے دورانیہ کیلئے اساتذہ بھرتی کرے گا ، سکول کونسل اساتذہ کو دیہاڑی کے حساب سے معاوضہ ادا کرنے کی پاپند ہوگی۔۔ میڈیا ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے پرائمری سکولوں کیلئے 720 روپے دیہاڑی پراستاد بھرتی کیے جائیں گے،

ایلیمنٹری سکولوں کیلئے 800 روپے جب کہ سکینڈری سکولوں کیلئے ایک ہزار روپے اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کیلئے1200 روپے دیہاڑی پر اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ دیہاڑی پر اساتذہ بھرتی کرنےکیلئے13 کروڑ49 لاکھ کابجٹ مختص کیا گیا ہے ، سکولز ٹیچرز انٹرن پروگرام کے تحت 6 فیزمیں اساتذہ کودیہاڑی پر بھرتی کیا جائے گا ، فیزون میں بھرتیوں کیلئے محکمہ سکولزایجوکیشن نے15 جولائی آخری تاریخ مقررکی ہے جب کہ فیز ون میں سرکاری سکولوں میں13 ہزار736 اساتذہ بھرتی ہوں گے ، جس کے لیے امیدوار آن لائن ٹیچرزریکروٹمنٹ سسٹم کے تحت اپلائی کرسکتے ہیں پرائمری جماعت کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک مقرر کی گئی ہے، ایلیمنٹری کیلئے انٹرمیڈیٹ تعلیمی قابلیت رکھی گئی ہے جب کہ سیکنڈری اینڈ ہائیرسکینڈری کیلئے بی اے، بی ایس آنرز تعلیمی قابلیت مقرر کی گئی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھرتی کے لیے مرد اساتذہ کی عمرکی حد 50 سال جب کہ خواتین کیلئے 55 برس مقرر کی گئی ہے ، اساتذہ کو کلاسزپڑھانے کا معاوضہ سکول کونسل کے فنڈز سے دیا جائے گا، بھرتیوں کیلئےاہل امیدواروں کےانٹرویوز20 جولائی کوہوں گے ، جس کے بعد سکول کونسل کی جانب سے 5 اگست کوبھرتی ہونے والے اساتذہ کولیٹرز جاری کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں