مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع تلہاڑ کا علاقہ قبضہ مافیا کی آماجگاہ بن گیا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع تلہاڑ کا علاقہ قبضہ مافیا کی آماجگاہ بن گیا۔ محکمہ مال سی ڈی اے و مقامی پولیس کی ملی بھگت سے جعلی بیان حلفی پر مقامی افراد کی زمینوں کے ساتھ ساتھ شاملات پر قبضے جاری علاقے میں قبضہ مافیا کی طرف سے اسلحہ کی گن گرج نے مقامی آبادی کو خوف وہراس میں مبتلا کر دیا ملکیتی رقبے کے عمائدین نے سٹے آرڈر اور تھانہ کوہسار میں قبضہ مافیا کے خلاف متعدد بار درخواستیں دی لیکن ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گی2019 کو مارگلہ کی پہاڑیوں کے ساتھ ساتھ گردونواح کے علاقوں کسی قسم کی

تعمیرات و خرید و فروخت پر سخت پابندی عاہد کی تھی لیکن قبضہ مافیا محکمہ مال سی ڈی اے اور مقامی پولیس کے علم میں ہونے کے باجود درختوں کی بے دریخ کٹائی کے ساتھ بھاری مشینری سے پہاڑوں کی کٹاہی زور سے شروع اور ہائی کورٹ کے فیصلہ کو قبضہ مافیا نے بندوق کی نوک پر رکھتےہوے قبضوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام کے مارگلہ پہاڑوں کے درمیان تلہاڑ کا علاقے پر قبضہ مافیا کا مکمل راج اور جعلی بیان حلفی پر مقامی افراد کے ملکیتی رقبوں کے ساتھ ساتھ شاملات پہ قبضہ کیا جا رہا ہےحالانکہ 2019 میں اسلام آباد ہاہی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ جاری کیا کہ مارگلہ پہاڑوں اور اس کے گردونواح میں کسی قسم کی تعمیر و ترقی اور نہ ہی کوئی خریدوفروخت ہو گی لیکن قبضہ مافیا نے ہاہی کورٹ کے فیصلے کو مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے بندوق کی نوک پر رکھتے ہوے مارگلہ کی پہاڑیوں کے وسعت میں واقع تلہاڑ کے علاقے میں قبضوں کا سلسلہ جاری رکھاہواہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہاہی کورٹ کے فیصلے کو جہاں قبضہ مافیا نے اپنی بندوق کی نوک پر رکھا وہاں پر موجودہ اور سابق سیاسی رہنماوں نے بھی کئی کئی سو کنال زمینوں پر قبضہ کر کے رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ اب پلازے بنانے بھی شروع کر دیے ہیں۔ذرئع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے سرسبز پاکستان کے ویثرن کو قبضہ مافیا نے مقامی انتظامیہ سے ملکر ہوا میں اڑا دیا اور بھاری مشینری سے جہاں پہاڑوں کی کٹنگ کا سلسلہ کافی عرصہ سے چل

رہا ہے وہاں پر درختوں کی کٹائی کا سلسلہ بھی جاری وساری ہے ۔ذرائع نے بتایا کوثر مرزا ولد برخوردار جو کہ مقامی ہے کے ساتھ بلیو ایریا میں واقع پاک ٹریولرز کے مالک نثار خاں اور اسلحہ سمگلر شمشیر خان صداقت خان اور کچھ نامعلوم سر عام علاقہ میں اسلحہ لہراتے ہیں اور علاقے میں خوف وہراس پیدا کرنے کے لیے آے روز ہواہی فائرنگ بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا علاقے کی درجنوں افراد نے قبضہ مافیا کے حوالے سےمقامی تھانہ کوہسار میں کاروائی کے لیے درخواستیں بھی دی اور اپنے رقبے میں قبضہ مافیا کی بےجا مداخلت کے حوالے سے سٹے بھی لیالیکن قبضہ مافیا اتنے

باثر ہیں کہ ان کے سامنے مقامی انتظامیہ مکمل بے بس دیکھاہی دیتی ہےذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قبضہ مافیا کا سرغنہ کوثر مرزا ولد برخوردارکے حوالےسے تلہاڑ کے علاقہ میں ناجاہز تعمیرات درختوں کی کٹاہی کے حوالے سے چیرمین سی ڈی اے نے ایکشن لیتےہوے سی ڈی اے انفورسمنٹ و انوائرمنٹ اور پولیس کو کاروائی کا حکم صادر کیا جس پر ملزم کوثر مرزا کے خلاف محکمہ جنگلات کے اے ڈی طارق ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوااور 75لاکھ 88ہزار کاجرمانہ کیا گیا جبکہ ذرائع نے بتایا کہ ملزم کوثر مرزا اس سے قبل بھی بھاری مشینری کے ساتھ نہ صرف درختوں کی

کٹائی میں ملوث پایا گیا جھوٹے اور جعلی بیان حلفی سے ناجائز تعمیرات بھی کرتا رہا ہےزرائع نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کے حوالے سے سوال اٹھ رہے ہیں تلہاڑ سے چند میل کے فیصلے پر نیا جی ایچ کیو کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دوسرے کئی ملکی ادارے پائے جاتے ہیں لیکن قبضہ مافیا کی طرف سے دیدہ دلیری سے قبضوں کا سلسلہ جاری رہنا اور مقامی انتظامیہ کی خاموشی لمہ فکریہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں