لیگی رہنما عابد شیر علی کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر، گھر میں صف ماتم بچھ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ آج انتقال کر گئی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ انتقال کر گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی اہلیہ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔عابد شیر علی اس وقت بیرون ملک میں موجود ہیں۔اہلیہ کی وفات کے بعد پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔عابد شیر علی اہلیہ کے جنازے میں شریک ہوں گے۔جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور دیگر سیاستداںوں کی جانب سے عابد شیر علی سے اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی اہلیہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں