فوجی طیارہ گرکرتباہ، 70افراد جان کی بازی ہار گئے

منیلا (این این آئی)فلپائن کے جنوبی حصے میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 85 افراد سوار تھے۔15افرادکو بچالیاگیا جبکہ دیگر 70افرادہلاک ہوگئے، فوجی طیارے میں سوار زیادہ تر مسافر حال ہی میں بنیادی فوجی تربیت سے پاس آئوٹ ہوئے تھے اور ان کو فلپائن کی مسلمان اکثریتی آبادی والے علاقے میں انسداد دہشت گری کی مشترکہ ٹاسک فورس میں بھیجا جا رہا تھا۔فلپائن کے جنوبی علاقے میں فوج کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جہاں عسکریت پسند گروپ سرگرم ہیں جن میں اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث ابو سیاف بھی شامل ہے۔فوج کے سربراہ نے جنرل سیریلیتو سوبیجانا نے ایک غیر ملکی خبر رساں

ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی 130 طیارے کے جلتے ہوئے ملبے سے اب تک 15 افراد کو نکال کر بچا لیا گیا ۔جنرل سیریلیتونے بتایاکہ کے مطابق طیارہ سولو صوبے کے جولو جزیرے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ فوجی طیارے میں سوار زیادہ تر مسافر حال ہی میں بنیادی فوجی تربیت سے پاس آئوٹ ہوئے تھے اور ان کو فلپائن کی مسلمان اکثریتی آبادی والے علاقے میں انسداد دہشت گری کی مشترکہ ٹاسک فورس میں بھیجا جا رہا تھا۔فلپائن کے جنوبی علاقے میں فوج کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جہاں عسکریت پسند گروپ سرگرم ہیں جن میں اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث ابو سیاف بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں