نامورکامیڈین جاوید کوڈو کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل، اہلخانہ کی دعائوں کی اپیل

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے نامور کامیڈین جاوید کوڈو کو طبیعت ناساز ہونے پر لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔کامیڈین جاوید کوڈو کے بیٹے طیب جاوید کے مطابق ان کے والد کو گزشتہ رات پیٹ میں تکلیف کے باعث مغلپورہ لاہور میں قائم ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے جاوید کوڈو کی انڈوسکوپی کی ہے۔طیب جاوید کے مطابق ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ ان کے والد کو السر ہے۔اہل خانہ نے پرستاروں سے جاوید کوڈو کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں