میک اپ آرٹسٹ نے حریم شاہ کے شادی کے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشنز پر عروسی لباس میں اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں تو ان کے مداحوں کو تجسس ہوا جس کے بعد کسی ٹی وی چینل کے رابطہ کرنے پر حریم شاہ نے اعلان کیا کہ یہ تصاویر ان کی شادی کی ہیں اور انہوں نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم وہ شوہر سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کر سکتیں۔تاہم اب حریم شاہ کی ان تصاویر سے متعلق میک اپ آرٹسٹ نے حقیقت بیان کر دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ کشفانہ نے بتایا کہ یہ تصاویر میرے بیوٹی سیلون

کی تشہیر کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی ہیں جس کے لیے لباس، میک اپ اور یہاں تک کے فوٹو شوٹ کی لوکیشن بھی میری طرف سے فراہم کی گئی تھی اور حریم شاہ کو اس کے لیے معاوضہ بھی دیا گیا تھا۔کشفانہ کا کہنا تھا کہ ان تصاویر کے لیے حریم شاہ کا میک اپ میں نے خود کیا تھا۔ کشفانہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں جانتی کے اس کے بعد حریم شاہ نے شادی کی یا نہیں اور کس سے کی لیکن میں صرف یہ بتا سکتی ہوں کہ یہ تصاویر میرے سیلون کی ہیں جو ہم نے اس کی تشہیر کے لیے لی تھیں۔ کشفانہ کے مطابق یہ فوٹو شوٹ 18 جون کو ان کے ہی سیلون، جو کراچی میں ہے، میں ہوا تھا۔بی بی سی کے مطابق کشفانہ کے دعوے سے متعلق جب حریم شاہ سے رابطہ کیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ آیا یہ تصاویر ان کی شادی کی ہیں تو حریم شاہ کا دعویٰ تھا کہ یہ تصاویر ان کے نکاح کی ہیں۔ جب حریم شاہ کو آگاہ کیا گیا کہ میک اپ آرٹسٹ کشفانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تصاویر ان کے سیلون کی تشہیر کے لیے کیے گئے فوٹو شوٹ کی ہیں تو اس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتیں کہ کن تصاویر کی بات ہو رہی ہے ۔حریم شاہ نے کہا کہ میں خود اپنے نکاح کی تصاویر بی بی سی کو بھیج رہی ہوں جس کے بعد انہوں نے بی بی سی کو تصاویر بھیجیں۔ بی بی سی کے مطابق حریم شاہ کی طرف سے جو تصویر بی بی سی کو بھیجی گئی وہ بھی ان کے سوشل میڈیا پر موجود تھی اور بی بی سی نے اس تصویر کی میک آپ

آرٹسٹ فرح حیدر سے رابطہ کیا تو ان کا بھی کہنا تھا کہ یہ تصاویر ان کے بیوٹی سلون کی تشہیر کے لیے کیے گئے فوٹو شوٹ کی ہیں جس کے لیے لباس، میک آپ اور لوکیشن ان کی طرف سے فراہم کیا گیا تھا جبکہ حریم شاہ اور ان کی دوست سندل خٹک کو اس کے لیے معاوضہ بھی دیا گیا تھا۔فرح حیدر کا کہنا تھا کہ یہ فوٹو شوٹ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا اور ان کا سیلون راولپنڈی میں ہے۔ جب اس حوالے سے جاننے کے لیے دوبارہ حریم شاہ سے رابطہ کیا گیا اور پوچھا کہ بھیجی ہوئی تصاویر تو اسلام آباد کی ہیں جبکہ ان کا تو دعویٰ ہے کہ یہ کراچی کی ہیں، تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے شاید غلط تصاویر بھیج دیں ، میں جلد اپنے ولیمے کی تصاویر جاری کریں گی۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کیونکہ میں شادی کو خفیہ رکھنا چاہتی تھی اس لیے بیوٹی پارلر والوں کو حقیقت نہیں بتائی گئی اور صرف یہی کہا گیا کہ میں بیوٹی پالر کی تشہیر کے لیے تیار ہو رہی ہوں ۔ حریم شاہ اور میک اپ آرٹسٹس کے بیانات میں تضاد کے بعد سے حریم شاہ کی شادی کا معاملہ مزید مشکوک ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں