امریکی صدر ڈو مور کہنے کیلئے فون نہ ہی کریں، حکومت کا واضح پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکی صدر اگر بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں لیکن اگر انہوں نے ڈومور ہی کہنا ہے تو بہتر ہے فون نہ ہی کریں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ مثبت طریقے سے بات ہو، جس میں پاکستان سمیت خطے کا فائدہ ہو۔معید یوسف نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ مثبت طریقے سے بات ہو، جس میں پاکستان سمیت خطے کافائدہ ہو۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے۔گزشتہ روز بھی انہوں نے کہا تھا کہ امریکی صدرجوبائیڈن اگر وزیراعظم عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں یہاں بائیڈن کا کوئی انتظار نہیں کر رہا۔معید یوسف نے کہا صرف الزامات لگانے ہیں اور اڈوں کی بات کرنی ہے تو وقت ضائع نہ کریں، گڈ لگ بائیڈن۔ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں استحکام آئے اور خانہ جنگی نہ ہو۔ افغانستان میں جو حالات بن رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ افغانستان کی صورتحال پر بہت سے ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔چند روزقبل ایک بیان میں معیدیوسف نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے، تمام سرحدوں سے اس کے خلاف منصوبہ بندی، حمایت اور اسپانسر پر مبنی دہشت گردی مسلط کی گئی جو بدقسمتی سے آج بھی ایک حقیقت ہے۔مشیر قومی سلامتی نے کہا دہشت گرد ہمارے ملک اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے مستقل طور پر فعال رہتے ہیں۔ لیکن عالمی سطح پر خود کو دہشت گردی کے خلاف تعاون کے حامی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں