بچپن میں میرا کیا نام تھا ، شاہ رخ خان کا حیران کن انکشاف

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نانی نے بچپن میں اداکار کا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ نے یہ اعتراف اداکار و میزبان انوپم کھیر کے ایک شو کے دوران کیا تھا۔اداکار سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عبدالرحمان نامی کسی انسان کو جانتے ہیں؟ اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں اس نام کے کسی شخص کو نہیں جانتا لیکن میری نانی نے بچپن میں میرا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔دوران انٹرویو شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرا یہ نام کہیں رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا لیکن نانی چاہتی تھیں میرا نام یہ ہی رہے جو مجھے کافی عجیب لگا تھا۔بالی وڈ سپر اسٹار نے مزید بتایا کہ والد نے شاہ رخ نام رکھا تھا جو میری پہچان بنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں