پاکستان نے سپر پاور کو ایک اور دوٹوک پیغام دیدیا

اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے،ہم امریکہ کیساتھ اپنے طریقے سے تجارت کرنا چاہتے ہیں،فواد چوہدری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنے طریقے سے تجارت کرنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل میں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں اور وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ افغانستان میں جنگی فتوحات کے اعلانات شروع ہوئے تو سرحد سیل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے

اور وزیر اعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی جہت کا تعین کیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر امید کا اظہار کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان سے متعلق اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے جبکہ امریکہ سے تجارت اپنے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کی دو بڑی اقتصادی طاقتیں ہیں اور پاکستان نے 1970 میں چین امریکہ تعلقات میں اہم کردار ادا کیا تھا اور آج بھی پاکستان چین اور امریکہ کے درمیا ن تناؤ کم کرنے کے لیے تیار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستا ن مؤثر کردار ادا کر رہا ہے اور پاک افغان سرحد کے 90 فیصد علاقے پر ہم باڑ لگا چکے ہیں۔ ہم افغانستان میں ایک مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان افغانیوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے افغان طالبان کو پہلے امریکہ اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا۔ افغانستان کا حل اس انداز سے نکلنا چاہیے کہ تمام متحارب دھڑے شامل ہوں۔اسلام آباد: پی آر اے کے الیکشن میں فرینڈز پینل کے صدارتی امیدوار اعجاز احمد کی پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت سے ان کی رہائش گاپر ملاقات، الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی،پرویز شوکت نے اپنے اور ساتھیوں کی طرف سے اعجاز احمد کو الیکشن میںتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں