دیو قامت عمارت زمین بوس، بڑے پیمانے پرجانی نقصان کا خدشہ، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

فلوریڈا (نیوز ڈیسک) امریکا میں12 منزلہ عمارت زمین بوس، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، عمارت زمیں بوس ہونے کے عین وقت کی ویڈیو سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک بلند و بالا عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہو گئی، جس کی اتفاق سے کیمرے کی آنکھ میں عکس بند کر لیا گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 منزلہ عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہو جاتی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست فلوریڈا کے علاقے سرفسائیڈ میں واقع 12 منزلہ چیپلین ٹاور کا ایک حصہ زمین بود ہوگیا۔فلوریڈ کے میئر نے بتایا کہ

جو عمارت منہدم ہوئی اُس میں 130 گھر تھے، جہاں لوگ آباد تھے۔انہوں نے بتایا کہ عمارت زمیں بوس ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ بڑے پیمانے پر ریسکیو اور لوگوں کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔امریکی میڈیا نے عمارت زمیں بوس ہونے کے نتیجے میں شہریوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے البتہ مقامی انتظامیہ نے تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔ انٹرنیٹ پر عمارت زمیں بوس ہونے کے عین وقت کی ویڈیو سامنے آئی، جس میں چند سیکنڈ میں ایک ٹاور کو منہدم ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔حکام نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے ملبے سے 35 افراد کو باہر نکال لیا ہے۔10افراد کا زخمی ہونے کی وجہ سے علاج کیا جا رہا ہے، جن میں سے 2کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ “سرفنگس میئر چارلس برکٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ عمارت کا پچھلا حصہ ، شاید ایک تیسرا یا زیادہ ، مکمل طور پر لاوارث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کم از کم ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ لگ بھگ 30 یونٹ متاثر ہوئے تھے۔انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ حادثے میں زیادہ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے کہا کہ وہ جمعرات کے آخر میں جنوبی فلوریڈا کا سفر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں