ہجیرہ ،عام انتخابات 2021 کا معرکہ ، سردار مرتضیٰ علی احمد کی دبنگ انٹری ، حلقے کی فضا تبدیل

ہجیرہ (پی کے نیوز) عام انتخابات 2021 کا معرکہ ، سردار مرتضیٰ علی احمد کی دبنگ انٹری ، حلقے کی فضا تبدیل ۔ عوام نے روایتی جماعتی امیدواروں کو چھوڑ کر نوجوانوں کی آواز سردار مرتضیٰ کے قافلے میں شامل ہونا شروع کر دیا ،سردار مرتضیٰ کی مختلف یونین کونسلز میں میٹنگز اور عوامی رابطہ مہم عروج پر ، ہزاروں افراد نے مرتضیٰ علی احمد کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سہر ککوٹہ ، بٹل منڈہول ، سہڑہ و دیگر میں سردار مرتضیٰ کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے ، ہزاروں افراد نے سردار مرتضیٰ کے آزاد الیکشن لڑنے کے فیصلے کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا وہ الیکشن میں بھرپور ان کا ساتھ دیں ،

تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے سینئر مدرس اعظم، سردار خلیل، سردار ممتاز، سردار عنصر شفیع، سردار قمر منواہ، سید تصور نقوی، سردار اصغر، ملک صغیر، سردار م متاز، سردار زاہد سدوزئی ، سید جابر شاہ،سید اعتزاز حسین، ملک ندیم، عدنان سدوزئی بھی سردار مرتضیٰ کے قافلے میں شامل ہوئے اور یقین دہانی کروائی کہ بھیرہ وارڈ جیت کر تحفے میں دیں گے، اس موقع پر سردار مرتضی کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت سے 25 جولائی کو تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا، عباسپور کی سیٹ جیت کر عمران خان کی جھولی میں ڈالوں گا، ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے عوامی ٹکٹ ہے، انشاء اللہ بھرپور انداز میں الیکشن لڑیں گے، کئی دہائیوں سے الیکشن میں باریاں لگانے والوں کا وقت گزر چکا، اب مک مکا کی سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں، عوامی ٹکٹ سے روایتی سیاستدانوں کو شکست فاش دی‍ں گے، سردار مرتضیٰ نے کہا کہ جیت کر نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، خطے کو آگے لیکر جائیں گے، قانون ساز اسمبلی میں حلقے کی عوام کی بھرپور نمائندگی کروں ، کبھی اپنے حلقے کے عوام پر کسی ڈاکا نہیں ڈالنے دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں