پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 38افراد جان کی بازی ہار گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1097 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 124 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.37 فیصد رہی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 951,865 ہوگئی ہے جن میں سے 896,821 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 38 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 108ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی

آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 936ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار688 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار368، خیبرپختونخوا 4 ہزار 289، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 303 اور آزاد کشمیر میں 574 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار470، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 370، پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 499، سندھ 3 لاکھ 33 ہزار798، بلوچستان 26 ہزار845، آزاد کشمیر 20 ہزار64 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 869 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں