جوہر ٹاؤن دھماکا، تانے بانے حافظ سعید کو نقصان پہنچانے کی طرف جانے لگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جوہر ٹاؤن دھماکا، تانے بانے حافظ سعید کو نقصان پہنچانے کی طرف جانے لگے ۔اس حوالے سے جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو نقصان پہنچانے کی طرف جاتے ہیں کیونکہ وہ طویل عرصہ سے اس علاقہ میں رہائش پذیر ہیں اور عدالت کی جانب سے سزا کے بعد ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا۔بین الا اقوامی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہونے کا امکان ہے۔کسی تنظیم نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔حافظ سعید کا گھر اس مسجد سے ملحقہ پے۔سی بلاک میں بی او آر کی جانب سے داخلے کے لیے پانچ گلیاں ہیں ،

تمام کو رکاوٹیں کھڑی کرکے لگا کر بند کیا گیا۔سیکیورٹی کے خدشے کے پیش نظر ایک گلی کے بیریرز کو کھولا جاتا ہے،باقی چار بند ہوتے ہیں،باری باری مختلف وقفوں سے ان گلیوں سے رکاوٹیں ہٹائی جاتی ہیں۔جس جگہ پر دھماکا ہوا، دوسری گلی میں حافظ سعید کی مسجد اور گھر ہے۔یہاں پر پولیس کی سیکیورٹی تعینات اور ایک وکی قائم کی گئی ہے۔جہاں پرہر وقت ایلیٹ فورس کی گاڑی موجود ہوتی ہے۔سول کپڑوں میں بھی پولیس تعینات ہوتی ہے۔گھر کے اردگرد چاروں طرف پرائیویٹ سیکیورٹی گاڑی موجود ہوتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکے میں بین الاقوامی خفیہ اینسیوں کا ہاتھ ہے۔ذرائع کے مطابق اس گلی میں محمد سعید کی رہائش ہے لیکن آج کل وہ عدالت سے 9 سال قید کی سزا ملنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔بھارت اس سے قبل بھی جماعت الدعوۃ کے مریدکے اور لاہور شہرکے اندر چوبرچی میں مراکز پر حملوں کی دھمکیاں دے چکا ہے اس لیے بھارت کے اس دھماکے میں ملوث ہونے کے قوی امکانات ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے، پاکستان کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، افغانستان بارڈر پر 86 فیصد اور ایران بارڈر پر 46 فیصد فینسنگ ہوگئی، عمران خان کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دشمنوں کو پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام ایک آنکھ نہیں بھاتا، دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانے شروع کیے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے، پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر امن و استحکام اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں