صحافی اور صحافتی اداروں پر حملے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے،فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے روح رواں ڈاکٹر فاروق ستار سے پی ایف یوجے ورکرز کے نائب صدر انیس حیدر نے ملاقات کی اور انہیں ملک میں صحافیوں پر حملے اور ان کے معاشی استحصال کے حوالے سے آگاہ کیا۔انیس حیدر نے پی ایف یوجے ورکرز کے صدر پرویز شوکت پر حملے اور ملزمان کی عدم گرفتار اور حکمرانوں کی سردمہری پر اپنی تشویش سے فاروق ستارکو آگاہ کیا۔اس موقع پر فاروق ستارنے پرویز شوکت پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں اور صحافتی اداروں پر حملے حکومت وقت کے منہ پر طمانچہ جسے جمہوری سوچ رکھنے والا کوئی بھی شخص برداشت نہیں کرسکتا۔فاروق ستار نے کہاکہ صحافیوں پر حملوں کا مقصد کرپشن پر پردہ ڈالناہے۔حکومت حق اور سچ کا مقابلہ نہیں کرسکتی اس لئے صحافیوں کو ہراساں کیاجارہاہے انہوں نے واضح کیا کہ اگر پرویز شوکت پر حملوں کے ملزمان فوری گرفتار نہ ہوتے تو راست اقدام پر مجبور ہونگے اور حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں