پاکستان نرسنگ کونسل کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کا ریگولر کرنے کا مطالبہ، کام چھوڑ دیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان نرسنگ کونسل کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین نےریگولر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےاحتجاجاََ کام چھوڑ دیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم عرصہ چھ تا دس سال تک ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں ۔کونسل کے 26ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ان ملازمین کو ریگولر کیا جائے گا اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بنائی جائے ۔ پھر یہ معاملہ ایگزیکٹو میٹنگ میں لے جایا گیا جہاں سے منظوری کے بعد تین ممبران پر مشتمل ایچ آر کمیٹی قائم کردی گئی۔ ایچ آر کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ دوبارہ ایگزیکٹو میٹنگ میں لایا گیا جہا ایک ریگولرائزشین بورڈ تشکیل دیا گیا

اور اس بورڈ نے بھی ان ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظور ی دیدی، بورڈ کی منظور کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی منظوری دیدی۔ڈیلی ویجزو کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے 9میں سے 7ممبران نے دستخط کردیئے ہیں جبکہ ایک غیر حاضر تھے اور صرف ایک ممبر جس نے دستخط نہیں کیے وہ کونسل کی رجسٹرار ہیں جوکہ عرصہ 3سال سے عارضی چارج پر تعینات ہیں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے اس فیصلے کو ماننے سے انکاری ہیں ۔ کونسل کی عارضی رجسٹرار کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ دوبارہ کونس میں جائے گا جبکہ اس سے قبل وہ ایگزیکٹو کے ہر فیصلہ کو منظور کرتی رہیں ہیں۔مزید برآں وہ کہتی ہیں کہ کونسل رولز آنے تک وہ اس فیصلے کو نہیں مانیں گی۔جبکہ کونسل کے رولز انہوں نے تب بنائے تھے جب وہ ڈپٹی رجسٹرار تھی اور کونسل میں اس وقت نہ صدرتھے نہ نائب صدر، نہ رجسٹرار صرف ایک ڈاکٹر عارضی طور پر رجسٹرار تعینات تھی۔پاکستان نرسنگ کونسل کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار اور ان کے ساتھیوں نے اپنے مفاد کیلئے رولز بنائے جس میں بہت سی پوسٹیں اوپر نیچے کی گئیں جس سے متعلق اخبارات میں بھی خبریں شائع ہوچکی ہیںاور پچھلے کونسل ممبران نے جو پوسٹیں منظور کی وہ بھی نکال دی گئیں ۔کونسل کے تمام پہلے کام والوں کیلئے کبھی بھی منسٹری آف ہیلتھ کی منظوری نہیں لی گئی نہ ہی پروموشنز کیلئے کبھی پی این سی ایکٹ کو فالو کیا گیا۔ہر بار ایچ آر کمیٹی کا ہی فیصلہ مانا گیا لیکن اب عارضی غیر قانونی

رجسٹرار کونسل، ایگزیکٹو، ایچ آراورریگولرائزیشن بورڈ سمیت ہر فورم کا فیصلہ ماننے سے انکاری ہیں۔پاکستان نرسنگ کونسل کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم کام روک کر بیٹھے ہیںریگولرائزیشن بورڈ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہمیں ریگولر کرنے کے آرڈر نکالے جائیں یا باقی تمام فیصلے جو ایگزیکٹو کے کہنے پر عارضی غیر قانونی رجسٹرار نے منظور کیے ہیں ان کو کینسل کیا جائے تاکہ ایک جیسا قانون سب پر لاگو ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں