حکومتی پالیسیوں نے کام کردکھایا، ملک میں سیاحت کے غیر معمولی اضافے سے ہوٹلوں میں جگہ کم پڑی گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) سیاحت کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے اقدامات کے ثمرات، ملک میں سیاحت کے غیر معمولی اضافے سے ہوٹلوں میں جگہ کم پڑی گئی، حکومت کا ملک میں بیرون سرمایہ کاروں کے تعاون سے نئے ہوٹلز تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ سیاحت میں اتنا اضافہ ہوا ہے کہ ہوٹلوں میں جگہ ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ملک میں آکر ہوٹلز تعمیر کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی موجودگی میں کوئی کوالٹی کا کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق ایکسپو سینٹر میں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں وزارت اطلاعات کی شراکت داری باعث مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات پاکستانی پویلین کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہاب پاکستان سے ٹیکنالوجی ایکسپورٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب ٹریکٹرز ایکسپورٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے محنت سے کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ باہر سے لوگ آئیں اور ہوٹلز وغیرہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے انتہائی کامیاب حکمت عملی اپنائی۔ انہوں ںے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بیرون ملک سے لوگ یہاں آکر سرمایہ کاری کریں۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ملک میں سیاحت کے فروغ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے قومی ایئرلائن کی جانب سے ائیر سفاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز گزشتہ روز13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے درجنوں مسافروں کو لے کر خوبصورت پہاڑی چوٹیوں سے گزر کر اسکردو پہنچ گئی تھی۔

غیر ملکی مہمانوں نے پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے لیے نہایت جوش و خروش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل ہیں۔ ایئر سفاری پرواز پاکستان کی خوبصورت پہاڑی چوٹیوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، اور جھیل سیف الملوک سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی۔ترجمان کے مطابق ان دلکش نظاروں کے لیے صاف موسم انتہائی ضروری تھا، اس لیے ایئر سفاری کی ‏افتتاحی پرواز 12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ کی گئی۔ پی آئی اے کے مطابق ایئر سفاری کے لیے یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے نے گزشتہ دنوں کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں