انڈر ٹیکر کااکشے کمار کو مقابلے کا چیلنج ، بالی ووڈ اسٹار کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ ریسلر انڈر ٹیکر نے بالی وڈ داکار اکشے کمار کو مقابلے کا چیلنج دے دیا۔گزشتہ دنوں اکشے کمار کی فلم ‘کھلاڑیوں کا کھلاڑی’ کو 25 سال مکمل ہوئے تو بالی وڈ اداکار نے ٹوئٹ کی تھی۔ ٹوئٹ میں اکشے نے بتایا کہ فلم میں ریسلر برین لی نے انڈر ٹیکر کا کردار ادا کیا تھا۔

اس ٹوئٹ کے بعد اب عالمی شہرت یافتہ ریسلر انڈر ٹیکر نے اکشے کمار کو مقابلے کا چیلنج دے دیا ہے۔اس پر اکشے کمار نے انڈر ٹیکر کو جواب دیا کہ اپنی انشورنس چیک کرکے واپس آتا ہوں۔ دونوں اسٹارز کی ٹوئٹس پر مداحوں کی جانب سے بھی طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں