بہو کا بزرگ ساس کے ساتھ انتہائی افسوسناک سلوک،دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد میں بے بس بزرگ ماں کے ساتھ افسوسناک واقعہ، بہو نے اپنی ہی ساس کو بہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر آباد میں بزرگ خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ خاتون کو ایک کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔خاتون بوڑھی عورت کی ٹانگ کھینچ رہی تو کبھی گلہ پکڑ رہی ہے، معمر خاتون کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بکی گئیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچی خاتون کو بزرگ پر تشدد کرنے سے منع کررہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس

حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور معمر خاتون کی شناخت رشیدہ بی بی کے نام سے ہوئی، خواتین پولیس کی ایک ٹیم کو بھی متاثرہ خاتون کے گھر بھیجا گیا۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے عورت اُس کی بہو ہے۔ پولیس کے مطابق تشدد کرنے والی خاتون گھر سے فرار ہوگئی واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں سرعام خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزم کی خاتون پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون ملزم کی سابقہ بیوی ہے۔دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نشہ کرتی تھی منع کرنے پر نشہ نہیں چھوڑتی تھی، نشے کی عادت کی وجہ سے سابقہ بیوی کو مارا تھا۔کچھ عرصہ قبل ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں پیش آیا، جب ظالم بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ماں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں ارسلان نامی شخص نے پیسے کی لالچ اور بیوی کے اکسانے پر والدہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بہن کی دہائیاں بھی وحشی انسان کو نہ روک سکیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔بہن زوبیہ امیر نے موبائل سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی، جو بڑی تیزی سے وائرل ہو ئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں