سعودی عرب عمران خان سے ناراض ،نواز شریف کو ترجیح دینے کو تیار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عمران خان سے ناراض ہے وہ نواز شریف کو ترجیح دے گا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر کسی طرح ایک دفعہ وزیراعظم بن جاؤں اور پھر بھتیجی سے نمٹ لوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھتیجی کی خواہش ہے کہ چچا کا پتا صاف کرے اور چچا چاہتا ہے کہ اس کا پتا صارف کرے۔خاندان میں اختلاف موجود ہے لیکن چابی نواز شریف کے پاس ہے اور مسئلہ گارنٹی کا ہے۔سعودی عرب عمران خان سے ناراض ہے وہ نواز شریف کو ترجیح دے گا

جب کہ امریکا میں اس معاملے میں دخل نہیں دینا چاہتا۔اس مرتبہ اگر کوئی گارنٹیر ہوا تو وہ برطانیہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں سب سے زیادہ پیسے ق لیگ والوں کو الاٹ ہوئے ہیں۔مالیہ عثمان بزدار نے نہیں علیم خان نے روکا۔علیم خان نے واویلا کیا کہ ہم سے تو صرف کسان خوش ہے۔اب آپ نے ان کو ناراض کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔علیم خان خوش نہیں، گروپ ان کا بھی متحرک ہے۔جہانگیر ترین کے حالات اچھے ہیں، ان کو کوئی مسئلہ نہیں۔اس وقت کوئی تحریک نہیں چلے گی۔بلاول بھٹو میں یہ قابلیت ہی نہیں۔بلاول بھٹو نے سندھ کے معاملے پر مبالغہ آرائی کی۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے ڈٹ کر قبضے کیے، خون خرابہ کیا۔آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک ہے۔حفیظ شیخ نے جا کر شکایت کی ہم ہم سب کچھ نافذ کرنا چاہتے تھے مگر انہوں نے نافذ نہیں کرنے دیا۔ریلوے کا ٹریک ہی خراب ہے،کوئی ایسا نظام نہیں کہ چیک کیا جائے کہ گاڑی تیز چل رپہی ہے یا آہستہ، شیخ رشید نے ڈھیلے کا کام نہیں کیا۔سب سے پہلے ان کو ٹریک بدلنا چاہئیے کیونکہ ایم ون گیا۔چین اس کے لیے فنڈ دینے کے لیے تیار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں