جہانگیر ترین نےپی ٹی آئی کی حمایت میں ایسا اعلان کردیا کہ سب حیران رہ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میری جماعت ہے اور ہم ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر محنت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین نے سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جن پار لیمنٹیرین اور دوستوں نے میرا ساتھ دیا، ان کی محبت مجھ پر قرض ہے، ملک کی مٹی سے پیار ہے اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اور سید شعیب شارق کی میزبانی پر جہانگیر ترین نے ان کا شکریہ ادا کیا اور

کہا کہ سینئیر صحافیوں سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ 11 جون کو جہانگیر ترین اورعلی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی تھی۔عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کارروائی عدالتی اجازت سے مشروط کر دی ۔مذکورہ ملزمان کے خلاف کسی کارروائی سے پہلے ایف آئی اے کورٹ سےاجازت لینا ہوگی۔ ایف آئی اے نے کہا کہ اس وقت جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری درکار نہیں۔ یہ ادارہ بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے۔ ابھی ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ خدا کا شکر ہے، یہ مشکل وقت تھا گزر گیا۔مہنیوں کی طویل تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے گرفتار نہ کرنے کو تسلیم کر لیا ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے قانون کا سامنا کیا ہے۔لاکھوں کاغذات ایف آئی اے کو جمع کرائے۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے ہماری بے گناہی کو تسلیم کیا ہے۔ایف آئی اے کو لاکھوں دستاویزات پیش کیں۔ان ایف آئی آرز کا بجٹ سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے اپنی بے گناہی ثابت کر دی۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے سے روک دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں