خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین،خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق رواں ماں بتایا گیا تھا کہ جنوبی افریقی خاتون کے ہاں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔گوسیامی تمارا سٹہول نامی خاتون کے شوہر نے جنوبی افریقی میڈیا کو بتایا کہ وہ 10 بچوں کی پیدائش پر دنگ رہ گئے کیونکہ اسکینز سے صرف 8 کی تصدیق ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے، میں بہت خوش اور جذباتی ہوں اور زیادہ بات نہیں کرسکتا۔اس خبر دنیا بھر میں میڈیا نے خبروں کی زینت بنایا یہاں تک کہ خاتون کا نام بھی گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تاہم اب بتایا گیا ہے

کہ اس واقعے میں کوئی صداقت نہیں۔ جنوبی افریقہ میں 10 بچوں کی پیائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون نے جھوٹ بولا تھا،اور ان کے گھر کسی بچے کی پیدائش نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی وہ حاملہ ہیں تاہم خاتون کو جھوٹ بولنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ نفسیاتی مریضہ ہیں اور علاج کے لیے انہیں اسپتال لایا گیا تھا۔جنوبی افریقہ حکام نے دس بچوں کی پیدائش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی بھی خاتون نے دس بچوں کو نجنم نہیں دیا اور یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔خیال رہے کہ دس بچوں کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے انتہائی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ کیا واقعی کسی خاتون کیلئے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دینا ممکن ہے؟۔ اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نارمل طریقے سے حاملہ ہونے والی خواتین اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ بچوں کو جنم نہیں دے سکتیں۔ اس طرح کے کیسز فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کرانے کے نتیجے میں سامنے آتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق مذکورہ طریقہ علاج کی مدد سے خواتین جلد حاملہ ہو جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں