پہلی مرتبہ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے رافیل لڑاکا طیاروں کا سامنا کرنے کیلئے تیار

استنبول (نیوز ڈیسک) پہلی مرتبہ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے رافیل جنگی طیاروں کا سامنا کرنے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست اسلامی ملک ترکی میں 3 روزہ خصوصی فضائی مشقوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فضائی مشقیں 3 روز تک جاری رہیں گی، جن میں کئی ممالک کے جنگی طیارے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ مشقوں میں 4 اسلامی ممالک پاکستان، قطر، آذربائیجان اور ترکی کے جنگی طیارے شریک ہوں گے۔

مشقوں میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر، ترکی کے ایف 16، آذربائیجان کے مگ 29 جبکہ قطر کے رافیل جنگی طیارے شامل ہوں گے۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں اور فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیاروں کا آمنا سامنا ہوگا۔ ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے رافیل جنگی طیارے حاصل کرنے کے بعد ترکی میں منعقدہ مشقوں کے دوران پاکستان کے پاس رافیل جنگی طیاروں کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا سنہری موقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں