مرکزی پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی برائے ماحولیات و سیاحت چیئرپرسن ظلہ ہما کی قیادت میں متحرک

کوہاٹ ( نمائندہ خصوصی) مرکزی پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی برائے سیاحت و ماحولیات چیئرپرسن ظلہ ہما کی قیادت میں متحرک ، پارلیمانی ایڈوائزی کمیٹی اور پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ کے تعاون سے کوہاٹ میں تحفظ ماحولیات آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں وومن ونگ تحریک انصاف کوہاٹ، آئی ایس ایف کے نوجوانوں اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے مہمان خصوصی سابق وزیر امور نوجوانان پیر عثمان تھے، سیمینار سے خطاب میں پارلیمانی ایڈوائزی کمیٹی کی رکن طیبہ بتول نے کہا کہ پارلیمانی ایڈوائزی کمیٹی ظلہ ہما کی قیادت میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے، چیئرپرسن ظل ہما ماحولیات کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتی ہیں،

ان کی قیادت میں یہ کمیٹی جگہ جگہ سیمینارز اور تقاریب کا انعقاد کررہی ہے تاکہ لوگوں کی توجہ اس مسئلے کی طرف دلائی جائے، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی شہر شہر جاکر لوگوں کو ماحولیات کے مسئلے کے حوالے سے آگاہی دے رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کی توجہ ماحولیات پر مرکوز ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، حکومتی اقدامات سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی، طیبہ بتول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی برائے ماحولیات و سیاحت بھرپور طریقے سے کام کررہی ہے، ایم این اے ظلہ ہما خود اس مہم کو لیڈ کررہی ہیں،مہمان خصوصی پیر عثمان نے چیئرپرسن پارلیمانی کمیٹی برائے ماحولیات ظل ہما، طیبہ بتول اور دیگر اراکین کی کاوشوں کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کی خدمات خراج تحسین ہیں، ہم سب کو کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، سیمینار میں ماہرین سعید احمد ، محمد یوسف اور خدیجہ نے ماحولیات، ماحولیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تحفث اور ویسٹ منیجمنٹ پر تفصیل سے روشنی ڈالی، سیمینار کے آ خر میں طیبہ بتول اپنی اور چیئر پرسن ایم این اے ظلہ ہما کی طرف سے پرسٹن یونیورسٹی کی انتظامیہ ،وومن ونگ کوہاٹ کی وائس پریزیڈنٹ سفینہ ناز ، پروگرام کے شرکاء ،مہمان خصوصی پیر عثمان اور خصوصی طور پر پرسٹن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ثانیہ زہیر صاحبہ اور کلیم اللہ بنگش صدر ڈسٹرکٹ کو ہاٹ ، شبیر صاحب جنرل سیکرٹری کوہاٹ کا شکریہ ادا ، ان کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کی مدد کے بغیر سیمینار کا انعقاد ممکن نہیں تھاپروگرام کے آ خر میں شرکاء نے شجر کاری بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں