فیروز خان نے جوس بیچنے والے انجینئر کو ملازمت کی پیشکش کر دی

کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان نے جوس بیچنے والے انجینئر کو ملازمت کی پیشکش کر دی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ایک معروف شوبز پیک کی جانب سے خبر نشر کی گئی تھی۔چین سے ڈگری حاصل کرنے والا نوجوان تربوز کا جوس بینچے لگا یوں تو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت میں آنے کے بعد کروڑوں نوکریاں دینے کے دعوے کیے گئے تھے لیکن پڑھے لکھے نوجوان بھی نوکری حاصل کرنے سے محروم ہو گئے۔بیرون ملک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان بھی اپنے ملک میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔حال ہی میں اس کی مثال

ہمیں عبدالملک نامی نوجوان سے ملتی ہے جو چین سے ایئروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لے کر وطن واپس آ کر تربوز کا جوس بیچنے پر مجبور ہو گیا ہے۔عبدالملک بیرون ملک سے ڈگری تو لے آئے تاہم سفارش نہ ہونے کے باعث آج بھی مناسب نوکری کی تلاش میں ہیں۔تاہم اب اداکار فیروز خان نے انہیں ملازمت دینے کی پیشکش کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھ سے ان کا رابطہ کروا سکے تو میں اس نوجوان کو ملازمت دینا چاہتا ہوں۔اداکار کی اس پیشکش کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ عبدالملک کی اسکولنگ عرب امارات میں ہوئی جبکہ ایئروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری انہوں نے چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی۔عبدالملک کا تعلق سوات سے ہے جو سہانے مستقبل اور اچھے خواب لے کر پاسکران آیا تھا۔انہوں نے ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں انٹرنشپ کی تھی۔عبدالملک پشاور فلائنگ کلب میں ٹرینی انجینئر اور ایک نجی ائیرلائن میں اسسٹنٹ ریمپ آفیسر کی ملازمتوں میں بھی چند سال لگائے مگر اہلیت کے مطابق نہ تو نوکری ملی اور نہ ہی تنخواہ۔25 ہزار میں گھر کا گزارا مشکل ہوا تو کراچی میں تربوز کا جوس بیچنا شروع کر دیا۔عبدالملک پشتو، اردو ، انگریزی ، عربی اور چائنیز زبانیں جانتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں