گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے گورنر ہاؤس لاہور نے کم اخراجات میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق چودھری سرور کی گورنر شپ میں کپتان کی کفیات شعاری پالیسی پر ایمانداری سے عملدرآمد کیا گیا جس کے تحت گذشتہ مالی سال 21-2020ء کےدوران گورنرہاؤس میں صرف 20 لاکھ خرچ کیے گئے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرہاؤس لاہور کے لیے ایک کروڑ 56 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کیے گئے تھے لیکن چودھری

سرورکی کفایت شعاری کی وجہ سے گورنر ہاؤس میں 13.6ملین روپے کی بچت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ک گورنر پنجاب چودھری سرور نے انتظامیہ کو اخراجات میں مزید کمی کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔چودھری سرور کے گورنربننے کے بعد سے ہی گورنر ہاؤس آنے والے مہمانوں کو چائے، بسکٹ دئے جاتے ہیں جبکہ گورنرپنجاب چودھری سرور خود گورنرہاؤس کے اخراجات کو ماہانہ بنیادوں پرچیک کرتے ہیں۔یاد رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی کفایت شعاری کی روایت برقرار رکھی گئی تھی،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں کفایت شعاری کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گذشتہ 3 سال میں وزیراعظم آفس کے مختص بجٹ اور اخراجات میں 518 ملین کی بچت کی گئی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں پہلے سال 28 فیصد کمی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے سال 38 اور تیسرے سال 41 فیصداخراجات میں کمی کی گئی، وزیراعظم نے 3 سال میں صوابدیدی فنڈ سے 1 روپے کا استعمال نہیں کیا، جبکہ وزیراعظم کا کوئی کیمپ آفس نہ ہونے کی وجہ سے کیمپ آفس اخراجات صفر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں