نوکریاں ہی نوکریاں ، پنجاب حکومت نےخوشخبری سنادی، ہزاروں نوکریاں کا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے میں سکولوں کیلئے 10 ہزار نوکریوں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں اس وقت مجموعی طور پر 10 ہزار سکیورٹی گارڈز کی کمی کا سامنا ہے ، جس کی بناء پر 375 سکولوں سے قیمتی سامان چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ، چوری کے ان واقعات میں کمی کیلئے سکولوں میں خالی سکیورٹی گارڈز کی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی خالی آسامیوں کو رواں سال پُر کرلیا جائے گا۔میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 375 سکولوں سے کمپیوٹر اور

سائنس لیب کا سامان چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکیورٹی گارڈز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سکول سربراہان سے ریکارڈ مانگ لیا۔اس ضمن میں جاری کردہ ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی جتنی بھی خالی آسامیاں ہیں ، فوری طور پر ان کی تعداد بتائی جائے ، اس کے علاوہ مراسلے میں عارضی طور پر بھرتی کیے گئے گارڈز کا ڈیٹا اور مستقل بنیادوں پر کام کرنے والے گارڈز کی فہرست بھی طلب کی گئی ہے۔علاوہ ازیں صوبہ پنجاب کے بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ صوبائی حکومت نے 50 ہزار افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، پنجاب میں زرعی شعبے میں 40 ہزار ڈیلی ویجیر رکھے جائیں گے، محکمہ زراعت کے ایکسٹینشن پروگرام کی پرائیوٹائزیشن کی جائے گی، جس کی وجہ سے 10 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا جس میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد فیلڈ اسٹنٹ اور ساڑھے 3 ہزار سے زائد زرعی آفیسر بھرتی کیے جائیں گے، اس ضمن میں محکمہ زراعت نے وزیراعظم زرعی پروگرام کی منظوری اور بھرتیوں کے لیے سمری ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے ، جس کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں زرعی شعبے کے اندر 50 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں